Aaj News

جمعہ, مارچ 28, 2025  
28 Ramadan 1446  

راولپنڈی میں بھی موٹرسائیکل سواروں کیلیے گرین لائن متعارف

موٹر سائیکلیں اب مخصوصی لائن میں ہی چلیں گی
شائع 25 مارچ 2025 12:55pm

راولپنڈی میں بھی موٹرسائیکل سواروں کے لیے مخصوص گرین لائن بنا دی گئی۔ موٹرسائیکلیں اب مخصوصی لائن میں ہی چلیں گی۔

لاہور کے بعد راولپنڈی شہر میں بھی گرین لائن بنا دی گئی۔ حادثات سے بچائو کے لئے تمام موٹرسائیکلیں اب مخصوص لائن میں ہی رہیں گی۔

کورال سے اولڈ ایئرپورٹ تک گرین لائن فعال کردی گئی ہے۔ حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی کیلئے کے گئے اقدام پر شہری بھی خوش ہیں۔

راولپنڈی کنٹونمنٹ میں پانی کی شدید قلت، خشک سالی کے باعث ایمرجنسی نافذ

شہریوں کا کہنا ہے کہ اب گرین لائن کی پاسداری کرنی ہوگی تاکہ ہر طرح سے محفوظ سفرکو ممکن بنایا جاسکے۔ شہریوں نے حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی کیلئے اقدام کو خوب سراہا ہے۔

راولپنڈی کنٹونمنٹ میں پانی کی شدید قلت، خشک سالی کے باعث ایمرجنسی نافذ

ٹریفک پولیس کو بھی گرین لائن پرعلمدرآمد کی ہدایت کر دی گئی۔ جبکہ خلاف ورزی پرسخت قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا۔

راولپنڈی؛ تشدد سے جاں بحق ملازمہ کےمقدمے میں ایک اور پیشرفت سامنے آگئی

سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نے کہا کہ گرین لین کے استعمال سے حادثات کی روک تھام اور ٹریفک روانی میں بہتری آئے گی۔انہوں نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے گرین لین میں سفر یقینی بنانے کی اپیل بھی کی ہے۔

rawalpindi

lahore

punjab

Road Accident

rawalpindi police

Bikes