کراچی میں تاحکم ثانی ہر قسم کے احتجاج، ریلیوں اور جلوس پر پابندی عائد
کمشنر کراچی نے فوری طور پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا
کراچی میں تاحکم ثانی ہر قسم کے احتجاج، ریلیوں اور جلوس پر پابندی عائد کردی گئی، کمشنر کراچی نے فوری طور پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل پولیس کراچی رینج کی درخواست پر شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی، شہر میں احتجاج، مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی ہوگی، شہر میں 5 یا اس سے زائد افراد کے ایک ساتھ جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگی۔
دفعہ 144 کا نفاذ امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے کیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے پر پولیس کو کارروائی کرکے مقدمہ درج کرنے کا اختیار ہوگا، پابندی کا اطلاق فوری نافذ العمل ہوگا۔
karachi
Section 144
section 144 imposed
مقبول ترین
تازہ ترین