لکی مروت اور سوات میں فائرنگ کے واقعات، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمی
خیبر پختونخوا میں پولیس پر فائرنگ کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، اسی تسلسل میں مزید 2 پولیس اہل کار شہید اور3 زخمی ہو گئے جبکہ ڈیرہ غازی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارج کا پانچواں حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
ڈی آئی خان میں اسپتال روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس سے پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دوسری جانب سوات مینگورہ میں فضاگٹ کے مقام پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران ملزم اشتہاری احمدزیب کے گھر پر چھاپا مار کارروائی اور گرفتاری کی کوشش کے دوران پولیس پارٹی پر ملزم نے فائرنگ شروع کردی۔
ننکانہ صاحب سے 6 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، لاکھوں روپے برآمد
فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی امجد اقبال زخمی اور کانسٹیبل نیاز محمد سکنہ اسلام پور گولیاں لگنے سے موقع پر شہید ہوگیا۔
زخمی اور جاں بحق کانسٹیبل کو سینٹرل اسپتال سیدو شریف منتقل کردیا گیا جبکہ اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کے واقعات تواتر کے ساتھ جاری ہیں، جس میں اب تک کئی اہل کار شہید ہو چکے ہیں۔
ڈیرہ غازی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارج کا پانچواں حملہ ناکام
ادھر پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں پنجاب پولیس نے پولیس چیک پوسٹ پر خوارج کا پانچواں حملہ ناکام بنا دیا، 2 گھنٹے تک دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا خوارجی بھاری نقصان اٹھانے کے بعد فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چیک پوسٹ پر خارجی دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا، دہشت گردوں نے تھانہ وہوا کی لکھانی چیک پوسٹ پر رواں ماہ پانچواں حملہ کیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 10 سے 12 خارجی دہشت گرد سحری کے وقت چیک پوسٹ لکھانی پر 3 اطراف سےحملہ آور ہوئے اور راکٹ لانچرز سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
بیوی شوہر کو بہانے سے میکے لےگئی، سالےکارسیوں سے باندھ کر تشدد، ویڈیو وائرل
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کے الرٹ ہونے پر تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی فوری نشاندہی کر لی گئی، پولیس کے جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام رہے اور 2 گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے کے بعد بھاری نقصان اٹھا کر فرار ہو گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے آپریشن کی کمانڈ کی، ٹی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی زیرِ کمانڈ کیو آر ایف ٹیمیں بروقت لکھانی چوکی پہنچیں، سرحدی علاقے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ خارجی دہشت گرد بزدلانہ حملوں سے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، پنجاب پولیس خارجی دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔