Aaj News

ہفتہ, مارچ 22, 2025  
22 Ramadan 1446  

قلعہ گجر سنگھ :موٹر سائیکل فوری نہ دھونے پر ملزم نے سروس اسٹیشن ملازم کو گولی ماردی

ملزم حسنین ساتھی کے ہمراہ موٹرسائیکل واش کرانے سروس اسٹیشن گیا تھا، سی سیی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر
شائع 2 دن پہلے

موٹر سائیکل جلدی دھونے سے انکار کیوں کیا ؟ قلعہ گجر سنگھ میں گاہک نے واشنگ مین کو گولی ماردی۔ واقعے کی سی سیی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

فائرنگ کے واقعے کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی، سی سی ٹی وی کے مطابق ملک علی حسنین ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل واش کرانے سروس اسٹیشن گیا۔

سروس اسٹیشن ملازم یونس نے کچھ دیر انتظار کرنے کا کہا۔ اسی دوران ملزم نے طیش میں آکر پستول نکالا اور ملازم کو گولی ماردی ۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے یونس کو اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، کلوزسرکٹ فوٹیج کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی۔

lahore

punjab

Crime