میاں چنوں میں چوری کی انوکھی واردات؛ منہ پر ٹیپ لگا کر بکریاں چرالی گئیں
میاں چنوں میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے، منہ پر ٹیپ لگا کر بکریاں چوری کرلی گئیں، چور 3 بکریاں چرا کر لے گئے، ایک بکری دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئی۔
میاں چنوں میں بائی پاس کے قریب سعید آرائیں نامی محنت کش کے احاطہ سے نامعلوم چور 3 بکریاں چوری کرکے لے گئے، ایک بکری دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئی۔
راجن پور: 80 سالہ بزرگ کی 48 سالہ خاتون سے شادی، بیٹوں اور پوتوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص
چوروں نے چار بکریوں کے منہ پر ٹیپ لگائی اور انہیں لے کر فرار ہوگئے ، اس دوران ایک بکری دم توڑ گئی جبکہ ملزمان 2 لاکھ سے زائد مالیت کی 3 بکریاں چوری کرکے فرارہوگئے۔ غریب محنت کش غم سے نڈھال ہے اور اس نے ڈی پی او خانیوال سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔
ملتان میں آوار کتوں نے 4 سالہ بچے کو بھنبھوڑ ڈالا
ملتان میں آوار کتوں کی بھر مار ہوگئی ہے، سورج میانی میں آوارہ کتوں نے 4 سالہ بچے کو بھنبھوڑ ڈالا، زخمی بچے کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق آوارہ کتے نے 4 سالہ بچے کو کاٹ کر زخمی کردیا، کتے کے کاٹنے سے انزل نامی بچہ زخمی ہوگیا، زخمی بچے کا نشتراسپتال میں علاج جاری ہے۔
میاں چنوں: 6 روز سے لاپتہ شخص کی لاش میلسی لنک نہر سے برآمد
میاں چنوں میں گزشتہ 6 روز سے لاپتہ شخص کی لاش میلسی لنک نہر سے برآمد کرلی گئی، پولیس نے کہا نامعلوم افراد نے قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی
تھانہ تلمبہ کی حدود سے گزشتہ 6 روز سے لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش میلسی لنک نہر سے برآمد ہوگئی، تھانہ تلمبہ پولیس کے مطابق مقتول کو نامعلوم افراد نے قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی، جس کی شناخت مہر رفیق ملوکا سکنہ موضع نصرت پور کے نام سے ہوئی ہے۔
بھارت میں مردے کی آخری رسومات کے دوران شہد کی مکھیوں کا لوگوں پر حملہ، 50 افراد زخمی
مقتول رفیق 6 روز سے لاپتہ تھا جس پر اس کے والد کی مدعیت میں تھانہ تلمبہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ لاش کو آر ایچ سی تلمبہ منتقل کردیا گیا ہے۔ شبہ ہے کہ مقتول کے قتل میں دیگر کے ملزمان کے ساتھ خاتون بھی شامل ہے۔
ایس ایچ او تھانہ تلمبہ مہر اخلاق احمد کا کہنا ہے کہ اس اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.