صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے؛ انتظامیہ نے استقبالیہ بینرز اتار دیے
صدر مملکت آصف علی زرداری کی لاہور آمد سے قبل ہی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور(پی ایچ اے انتظامیہ) نے ان کے استقبالیہ بینرز اتار دیے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی لاہور آمد سے قبل ہی جیل روڈ ، گلبرگ مین بلیوارڈ پر لگائے ہوئے تمام بینرز اُتار دیئے گئے۔
صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ، نواز شریف سے ملاقات متوقع
انہوں نے کہا کہ استقبالیہ بینرز چند گھنٹوں کے لئے لگائے گئے تھے، پی ایچ اے کے اہلکاروں نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ غنڈہ گردی کی، پی پی کارکنوں کے موبائل فون چھین لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری رات گئے لاہور پہنچ گئے، آصف زرداری کا لاہورمیں قیام دو دن متوقع ہے، صدر آصف زرداری کل نواب شہزاد کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سیمت دیگر رہنما افطار ڈنر میں شرکت کرینگے، پنجاب قیادت صدر پاکستان کو کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلی رپورٹ دینگے۔
صدر زرداری نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ طلب کرلی
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 27 فروری کو بھی صدر آصف علی زرداری نے لاہورکا دورہ کیا تھا۔
Comments are closed on this story.