Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
24 Ramadan 1446  

فیس بک پر دوستی کا بھیانک انجام، کراچی کی 15 سالہ لڑکی میاں چنوں میں قتل

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم محمود کو گرفتار کرلیا
شائع 12 مارچ 2025 11:20pm

کراچی کی 15 سالہ لڑکی کو میاں چنوں میں قتل کر دیا گیا، لاش کھیتوں سے ملی، لڑکی چند ماہ پہلے شادی کے لیے میاں چنوں گئی تھی۔

میاں چنوں میں 15 سالہ لڑکی کی تشدد زدہ کھیتوں سے لاش ملنے کا معاملہ فیس بک پر دوستی کا انجام نکلا، کراچی کی لڑکی میاں چنوں میں قتل کر دی گئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

میاں چنوں کے نواحی گاؤں 126 پندرہ ایل میں جواں سالہ لڑکی کی لاش 11 مارچ کو کھیتوں سے ملی تھی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم محمود کو گرفتار کرلیا۔

ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا، گولی چلنے سے 12 سالہ بچہ جاں بحق

مرکزی ملزم کا تعلق میاں چنوں سے ہے، تھانہ سٹی پولیس اور سی آئی اے پولیس نے مل کر چند گھنٹے گزرنے کے بعد ہی قاتل کو گرفتار کرلیا۔

سٹی پولیس اور سی آئی اے پولیس کے لیے اندھا قتل کسی چیلنج سے کم نہ تھا، سفاک قاتل کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم محمود فیصل آباد مل میں کام کرتا تھا، مقتولہ میمونہ کے ساتھ فون اور سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی، میمونہ چند ماہ پہلے پسند کی شادی کرنے کے لیے کراچی سے میاں چنوں پہنچی تھی، اس سے پہلے مقتولہ فیصل آباد بھی ملزم کے ساتھ رہ چکی تھی۔

کراچی میں پارک کی کھدائی کے دوران بوریوں میں دفن اسلحہ برآمد

شادی کرنے کے لیے تقریباً 2 ماہ پہلے میاں چنوں آنے والی لڑکی سے محمود نامی شخص اب شادی سے انکاری تھا، مقتولہ کے حاملہ ہونے کی خبر سنتے ہی سفاک قاتل آپے سے باہر ہوگیا۔

ملزم قتل کرنے کے منصوبے بنانے لگا، آخر کار بہلا پھسلا کر مقتولہ کو کھیتوں میں لے گیا جہاں اس نے گلا دبا کر میمونہ نامی لڑکی کو بیدردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم نے میمونہ کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔

سٹی پولیس اور سی آئی اے پولیس نے محدود وقت میں مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں اور آخر کار ملزم محمود کو بہاولنگر سے گرفتار کرلیا۔

karachi

punjab

Murder

Girl

Face Book