Aaj News

منگل, اپريل 15, 2025  
16 Shawwal 1446  

کراچی میں 5 ٹریفک حادثات نے 5 افراد کی جان لے لی، واٹر ٹینکر نذر آتش

مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی میں 5 ٹریفک حادثات نے 5 افراد کی جان لے لی۔ یونیورسٹی روڈ پر مشتعل افراد نے موٹر سائیکل سواروں کو کچلنے والے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی، بلدیہ ، نمائش چورنگی اور شاہراہ فیصل پر بچے سمیت 3 افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ، کے پی ٹی پل اور نارتھ ناظم آباد ٹریفک حادثے میں پولیس کانسٹیبل سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔

یونیورسٹی روڈ سفاری پارک کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو کچل دیا، حادثے کے نتیجے میں نوجوان حارث جاں بحق اور احمد نامی نوجوان زخمی ہوگیا، مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی ، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے ٹینکر جلانے والے ایک شہری کو حراست میں لے لیا، بیت المکرم مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھ کر آنے والے دونوں موٹر سائیکل سوار نوجوان دوست اور میر پورخاص کے رہائشی تھے۔

بلوچستان کے منہ زور نواب کا کراچی کے مصروف ترین علاقے بوٹ بیسن پر دو شہریوں پر بہیمانہ تشدد

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد ٹریفک حادثے سے جاں بحق نوجوانوں کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے جناح اسپتال پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو اس حال میں دیکھتے ہوئے افسوس ہوتا ہے، ان سب ہلاکتوں کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

نمائش چورنگی پی ایس او پمپ کے قریب نامعلوم تیزرفتار گاڑی نے 25 سالہ رضا نامی نوجوان کچل دیا، جبکہ 18 سالہ اویس نامی نوجوان زخمی ہوا، جاں بحق اور زخمی نوجوان کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

شاہراہ فیصل فاران ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق 43 سالہ مرتضٰی کی شناخت ہوگئی، جبکہ 30 سالہ نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی، جاں بحق افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

بلدیہ قائم خانی کالونی عائشہ مسجد کے قریب مزدا نے راہگیر بچے کو کچل دیا، جاں بحق بچے کی شناخت 10 سالہ خادم حسین کے نام سے ہوئی، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ادھرکے پی ٹی پل پر واٹر ٹینکر کے دونوں اگلے ٹائر نکل گئے، حادثے میں موٹرسائیکل سوار زخمی ہوگیا، زخمی نوجوان کی موٹرسائیکل کی چین اتر گئی تھی، پیچھے سے آنے والے واٹر ٹینکر کی زد میں آکر زخمی ہوگیا، پل پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جبکہ نارتھ ناظم آباد ٹریفک حادثہ میں عاطف نامی پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

چند روز قبل فیوچر کالونی واٹرٹینکر سے کچل جاں بحق موٹرسائیکل سوار نوجوان کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آگئی۔ جان بوجھ کر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار شہری کو کچل دیا، ملزم گاڑی سے اتر کر فرار ہوگیا، پولیس آواز دیتی رہ گئی۔

ملزم کی گاڑی کوتحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔ دوماہ میں ابتک 148 افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوچکے ہیں۔ واٹرٹینکر سے کچلے جانے والے موٹرسائیکل سوار کی فوٹیج بھی آج نیوز کو موصول ہوگئی۔

کراچی میں ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کچل دیا، مشتعل افراد نے 5 ٹینکر جلا دیئے

سائٹ ایریا کی فیکٹری میں ٹرک کی ٹکر سے مزدور جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت وقاص مجید کے نام سے ہوئی، پولیس نے واقعہ میں ملوث ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے واٹر ٹینکر حادثے کا شکار

دوسری جانب کراچی کے علاقے قیوم آباد میں واقع کے پی ٹی برج پر موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے واٹر ٹینکر حادثے کا شکار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں موٹرسائیکل سوار زخمی ہوگیا جبکہ واٹر ٹینکر کے دونوں اگلے ٹائر نکل گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کے باعث برج پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں، موٹر سائیکل کی چین اترگئی تھی، اور واٹر ٹینکر عقب سے آرہا تھا۔

ڈمپر کی ٹکر سے 3 نوجوانوں کی ہلاکت، ڈمپر ڈرائیورکی درخواست ضمانت مسترد

کورنگی میں ڈمپر کی ٹکر سے 3 نوجوانوں کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے ڈمپر ڈرائیور کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

سیشن جج شاہدعلی میمن نے کہا کہ قتل خطا کے کیس میں دیت کی سزا ہے، ڈمپر ڈرائیور کی غفلت سے 3 نوجوانوں کی جان گئی ہے۔

عدالت نے کہا کہ یہ جرم 3 نوجوانوں کے خلاف نہیں پورے معاشرے کے خلاف ہے، نوجوانوں کے اہل خانہ کو بچوں کی خوشیاں دیکھنے سے محروم کردیا۔

شاہد میمن نے کہا کہ ملزم ضمانت کا حق دار نہیں، ضمانت دی گئی تو اس سے ملزم کی حوصلہ افزائی ہوگی، متعلقہ ادارے ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ متعلقہ ادارے تینوں نوجوانوں کی قربانی سے سبق سیکھیں، تمام ادارے قانون پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔

karachi

traffic accident

Road Accident

4 people died