Aaj News

پیر, مئ 05, 2025  
07 Dhul-Qadah 1446  

پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

ہنگامی لینڈنگ کرنے والے طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے
شائع 18 فروری 2025 06:59pm

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔

لاہور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی کی پرواز پی کے 203 کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، جس سے ایک وقت کے لیے حادثے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔

طیارے کے کپتان نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اس دوران ایئر بس طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا تھا۔

تاہم کپتان کی جرات مندی اور مہارت سے طیارہ بحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کر لیا گیا، طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے، جنہیں کسی بھی قسم کی جانی نقصان کا سامنا نہیں ہوا۔

پی آئی اے کے حکام نے کہا ہے کہ مسافروں کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

PIA

lahore

PIA Flight

Pakistan International Airlines

emergency landing