کراچی ٹریفک حادثات میں شہریوں کی اموات، گورنر نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو دوسرا خط لکھ دیا
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات پر قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو دوسرا خط لکھ دیا۔
ترجمان گورنر سندھ کے مطابق کامران ٹیسوری نے خط میں لکھا کہ شہر میں انتظامی غفلت اور قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ہیں۔
کامران ٹیسوری نے خط میں یہ بھی لکھا کہ حال ہی میں ایک ہی دن میں 4 شہریوں کی ہلاکت سنگین مسئلہ ہے، سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ ہے کہ صبح 7 سے رات 11 بجے تک بھاری ٹریفک کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں، عدالتی فیصلے کے باوجود اس پر عملدرآمد کی شکایات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کا آفاق احمد کی رہائی کا مطالبہ، سندھ حکومت پر کڑی تنقید
گورنر سندھ نے قائم مقام چیف جسٹس کو لکھا کہ امید ہے کہ سندھ ہائیکورٹ اس ضمن میں اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔
خیال رہے کہ رواں سال یکم جنوری 2025 سے اب تک کراچی شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں اب تک 108 شہریوں کی اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔
یاد رہے کہ گورنر سندھ نے رواں ماہ کے آغاز پر شہر میں ڈمپر اور ٹینکر حادثات میں غیر معمولی اضافے پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو پہلے بھی خط لکھا تھا۔
بس کی ٹکر سے اجتماع میں جانے والے 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق
خط میں کامران خان ٹیسوری نے بڑھتے حادثات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثات کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانون پر عمل درآمد نہ ہونے سے حادثات میں اضافہ تشویشناک ہے، ڈمپرز کی غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر کارروائی کی جائے، ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔
ڈمپر سے بڑھتے حادثات پر گورنر سندھ کا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط
گورنر سندھ نے اپنے پہلے خط میں کہا کہ ڈمپر حادثے میں 4 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں، ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
Comments are closed on this story.