Aaj News

ہفتہ, اپريل 12, 2025  
13 Shawwal 1446  

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 9 بینچز تشکیل

نئے ججز کی تقرری کے بعد آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری
شائع 15 فروری 2025 06:14pm

سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقرری کے بعد آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کر دی، عدالت عظمیٰ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیے 9 بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں، اسی طرح بینچ نمبر 2 سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل ہوگا۔

مقدمات کی سماعت کے لیے تشکیل کردہ بینچ نمبر 3 میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں، اسی طرح بینچ نمبر 4 جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس عامر فاروق جبکہ بینچ نمبر 5 جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہوگا۔

بینچ نمبر 6 میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس شکیل احمد شامل ہوں گے جبکہ بینچ نمبر 7 جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل ہوگا۔

بینچ نمبر 8 جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل ہے جبکہ بینچ نمبر 9 میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہوں گے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ 18 سے 20 فروری تک سماعت کرے گا۔

Supreme Court

اسلام آباد

Cause List

judges roster

CONSTITUTIONAL BENCH

Justice Aminuddin

Constitutional Benches

supreme court benches

Formation of benches