Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
24 Ramadan 1446  

گھریلو ملازمہ فلیٹ کی چھٹی منزل سے گر کر جاں بحق

واقعہ خودکشی ہے یا قتل، حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے، پولیس
شائع 14 فروری 2025 07:54pm

لاہور میں گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر فلیٹ کی چھٹی منزل سے گر کر جاں بحق ہوگئی، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خودکشی ہے یا قتل؟ حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔

پولیس کے مطابق ہیئرکی رہائشی 18سالہ سمیہ اپنی والدہ نسرین کے ساتھ عسکری فلیٹس میں اسکول ٹیچرکے گھر کام کرتی تھیں۔

مالک مکان کی رشتہ داربوڑھی خاتون اورکچن میں کام کرنے والی ملازمہ اس وقت گھر پرتھیں۔باقی تمام لوگ شادی پر گئے ہوئے تھے۔

گھر سے فرار ہونیوالی بھتیجی کو زہر دے کر مارنے والا چچا گرفتار

سمیہ کی والدہ کا کہنا ہےکہ جب میں کام پر پہنچی تو کچھ ہی دیر میں مجھے پتا چلا کہ میری بیٹی چھٹی منزل سے گر کر ہلاک ہوگئی ہے، سمیہ 7 بہن بھائیوں میں چھٹے نمبرپر تھی۔

سمیہ کے بھائی اور والد کا کہنا ہے کہ کسی سے دشمنی ہے نہ ہی لین دین کا کوئی تنازعہ ہے، ہمیں نہیں معلوم یہ سب کیسے ہوا ہے، انہوں نے اعلیٰ حکام سےجلد حقائق کو سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بنا اجازت چاکلیٹ کھانے پر مالکان کے تشدد سے 12 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق، دل دہلا دینے والی تفصیلات

پولیس نے جائے وقوعہ سےسی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حقائق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اور تفتیش کے بعد جلد سامنے آجائیں گے۔

lahore

punjab

Murder

minor girl