Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
29 Ramadan 1446  

انڈسٹری لگائیں، کام کریں، کاغذی کارروائی بعدمیں ہوگی، پنجاب کابینہ کا بڑا فیصلہ

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 23 واں اجلاس
شائع 11 فروری 2025 08:13pm

پنجاب کی صوبائی کابینہ نے صوبے میں صنعتوں کے فروغ کے لئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے یہ منظوری دیدی کہ سرمایہ کارآئیں، انڈسٹری لگائیں، کام کریں، کاغذی کارروائی بعد میں ہوگی۔

ایوان وزیراعلیٰ میں پنجاب کابینہ کا 23 واں اجلاس مریم نواز کی زیر صدارت ہوا، 90 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیران و معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری و مختلف محکموں کے سیکرٹریز شریک تھے۔

اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، جس کے مطابق پنجاب میں انڈسٹریلائزیشن اورانڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے ”زیرو ٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی“کی منظوری دے دی گئی۔

ملک پر حملوں کی تعلیم دینے والے آپ کے دوست نہیں ہوسکتے، مریم نواز

اسپیشل افراد اور سینئر سٹیزن کیلئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی، جبکہ طلبہ کیلئے خصوصی اسٹوڈنٹ ٹریول کارڈ متعارف کرانے کی تجویز پراتفاق کیا گیا۔

ٹرام سروس شروع کرنے کیلئے پلان طلب کرلیا گیا، کرایو بلیشن“مشین کیلئے 580 ملین کے فنڈز کی منظوری دیدی گئی۔ کینسر کا جدید طریقہ علاج بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

نگہبان رمضان پیکیج کیلئے 30ارب روپے کی منظوری دے دی گئی، جس سے 30 ملین افراد مستفید ہوں گے، اگلے سال سے نگہبان رمضان پیکیج کا اے ٹی ایم کارڈ متعارف کرایا جائے گا۔

رنگا رنگ ہارس اینڈ کیٹل شو کے دوسرے دِن غیرملکی کھلاڑیوں کی بھرپور پرفارمنس

مریم نواز نے کہا کہ صنعتکاروں کو بزنس کیلئے ہر قسم کی آسانی دینا چاہتے ہیں، سرمایہ کار آئیں، انڈسٹری لگائیں، کام کریں، کاغذی کارروائی بعد میں ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ عوام کو لائنوں میں نہیں لگنا پڑے گا، انہیں گھر بیٹھے 10ہزار روپے ملیں گے۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز گورنمنٹ پائلٹ ہائر سکینڈری اسکول میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شو میں شرکت کی۔

مریم نواز نے 8 کٹیگریز میں جشن اسٹیم کے فاتح طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار محض ضروری نہیں بلکہ ناگزیر ہے۔

PMLN

punjab

Punjab Government

CM Punjab Maryam Nawaz