عوام کو ریلیف دینا ہمارا مشن ہے، مریم اورنگزیب
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا ہمارا مشن ہے، آج 9 سال کے دوران ملک میں مہنگائی کم ترین شرح پر ہے، دوست ممالک پاکستان سے بات کرنا بند کرچکے تھے۔
انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کی ایک بار پھر بحالی ہوئی ہے، اور ہم نے دوست ممالک سے تعلقات بحال کئے ہیں، عوام کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
عوام نے 2018 میں چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا، احتجاج کس بات پر کیا جارہا ہے، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گندم کی خریداری کو ہمیشہ ایشو بنایا جاتا تھا لیکن پنجاب اب واحد ملک ہے جہاں روٹی صرف 12 روپے کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں 35 سال کے بعد ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے، کل وزیر اعظم شہباز شریف اس کا افتتاح کریں گے۔
مریم اورنگزیب نے عمران خان کو ”اقتدار کا منگتا“ قرار دے دیا
سینئر صوبائی وزیر 23 فروری تک جاری رہنے والے ان ایونٹس میں 14 انٹرنیشنل ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں، ہارس اینڈ کیٹل شو میں عوام بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہونگے۔
Comments are closed on this story.