پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، احتجاج، جلسے اور جلوس پر پابندی لگا دی گئی
حکومت پنجاب نے کل ہفتہ 8 فروری کو صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفیکشن کے مطابق پنجاب میں ہفتہ 8 فروری کو ہرقسم کے سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں پرپابندی عائد ہوگی۔
پی ٹی آئی نے 8 فروری کے احتجاج کو حتمی شکل دے دی
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔
سیکیورٹی خطرات کے پیش نظرعوامی جلوس ودھرنا دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔ شرپسند عناصر احتجاج کا فائدہ اٹھا کر مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کرسکتے ہیں۔
دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور صوبائی انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارش پرکیا گیا۔
عوام نے 2018 میں چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا، احتجاج کس بات پر کیا جارہا ہے، مریم اورنگزیب
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے کل 8 فروری کو یوم سیاہ کی کال دے رکھی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کوہدایت جاری کردیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام رہنما اپنے حلقوں میں انتخابی دھاندلی کے خلاف پر امن احتجاج کریں، پی ٹی آئی ایک ذمہ دار سیاسی جماعت ہے، احتجاج ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔
Comments are closed on this story.