Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
26 Ramadan 1446  

انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصل چوہدری کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی

علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب
شائع 07 فروری 2025 02:43pm

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازتِ دے دی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کو سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازتِ دے دی جبکہ اے ٹی سی کی جانب سے جیل سپرنٹینڈنٹ کو ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے قانونی مشاورت کے لیے جیل سپرنٹینڈنٹ وکلا کو رسائی دیں۔

وکلا کی جانب سے اے ٹی سی کورٹ میں وکالت نامہ جمع کروایا گیا تھا، وکالت نامہ ملک وحید انجم ، عرفان احمد خان نیازی ، فیصل چوہدری اور عمران نیازی کی جانب سے جمع کروایا گیا۔

وکالت نامہ بانی پی ٹی آئی کے تھانہ آر اے بازار مقدمے کے حوالے سے جمع کروایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری آج اڈیالہ جیل جائیں گے۔

علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 12 فروری کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے عدالتی حکم کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر علی امین گنڈا پور کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے 24 جنوری کو جیل میں ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

ATC

imran khan

Islamabad High Court

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

faisal chaudhry