Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
26 Ramadan 1446  

8 فروری کو مینڈیٹ چوری ہونے کیخلاف احتجاج ہوگا، علی امین گنڈا پور

ہفتے کو صوابی میں جلسہ کرنے جارہے ہیں، کارکن بڑی تعداد میں وہاں پہنچیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ویڈیو پیغام
شائع 06 فروری 2025 05:50pm

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپیل کی ہے کہ 8 فروری کو مینڈیٹ چوری ہونے کے خلاف احتجاج ہوگا، ہر پاکستانی گھر سے نکلے۔ ہفتے کو صوابی میں جلسہ کرنے جارہے ہیں، کارکن بڑی تعداد میں وہاں پہنچیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے صوابی جلسے کے حوالے سے کہا ہے کہ پوری دنیا میں رہنے والے پاکستانیوں اور پاکستانی عوام کے لیے پیغام ہے، 8 فروری یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں، عمران خان کو لوگوں نے ووٹ دیا، اس منڈیٹ کو چوری کیا گیا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 1971 میں بھی ملک میں مینڈیٹ چوری ہوا، جس کی وجہ سے پاکستان کو نقصان ہوا اور ملک ٹوٹا تھا، 8 فروری کو صوابی کے مقام پر بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں کارکن بڑی تعداد میں وہاں پہنچیں،

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جس راستے پر چل رہے ہیں، فارم 47 کی حکومت ملک کو مزید نقصان پہنچانے کے در پے ہے، پاکستان کو جو نقصان ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

بانی پی ٹی آئی پرمقدمات میں الیکشن کمیشن نے حکومت کو سہولت فراہم کی، شیخ وقاص

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ 8 فروری ہر سال یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، ہم سب نے پاکستان، جمہوریت اور آئین کےلیے کردار ادا کرنا ہے۔ پاکستانی جہاں جہاں بھی ہیں، وہ 8 فروری کو نکلیں اور احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ صوابی کے مقام پر جلسہ ہے، ہر پاکستانی مینڈیٹ چوری ہونے کے خلاف 8 فروری کے احتجاج کے نکلے، 8 فروری کو پیغام دینا ہے کہ ہم حق لینا بھی جانتے ہیں اور حق چھین کر لینا جانتے ہیں۔ ہم نے ایمان، یقین کے ساتھ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنا ہے۔

cm kpk

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

PTI jalsa

swabi

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pti minar e pakistan jalsa

PTI Jalsa Lahore