Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
29 Ramadan 1446  

عظمیٰ بخاری کا عمر ایوب کے پنجاب پولیس کے حوالے سے بیان پر ردعمل

پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کو پکڑ رہی، پکے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑے گی، وزیر اطلاعات پنجاب
شائع 01 فروری 2025 05:13pm

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کو پکڑ رہی ہے، پکے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑے گی، پنجاب پولیس کا ڈنڈا بہت تگڑا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس کسی بے گناہ کو تنگ نہیں کرتی، اور کسی ریکارڈ یافتہ مجرم کو چھوڑتی نہیں۔

بلوچستان کے راستے 500 ارب روپے کا پیٹرول اسمگل ہو رہا ہے، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ عمر ایوب

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی سب سے بڑی کوالٹی یہی ہے ان کا ڈنڈا بہت تگڑا ہے، 9 مئی اور 26 نومبر کے جعلی انقلابیوں کو انقلاب لانے کا شوق تھا تو پرچے بھی بھگتیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں انتقامی کاروائی یا سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کرنے کا سلسلہ بند ہو چکا، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی حکومت میں پنجاب پولیس مکمل طور پر غیر سیاسی ہے، اور غیر جانبدار ہو کر اپنا کام کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب پولیس کی کارکردگی سے ناخوش

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا تھا کہ پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کا مقابلہ نہیں کر سکتی، لیکن پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف فوری کارروائی کر دیتی ہے۔

cm punjab

punjab

uzma bukhari

CM Punjab Maryam Nawaz

Umer Ayuob