Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے ڈیڈ لائن دے دی

پی ٹی آئی والے آج رات 12 بجے تک آجائیں، وزیراعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو
شائع 31 جنوری 2025 12:19pm

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے آج رات 12 بجے تک آجائیں، وزیراعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے، ملک کی بہتری کے لیے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جب ہم اپوزیشن میں تھے تب شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا بیٹھیں بات کریں، 2018 کے بعد ہمیں گلہ تھا رزلٹ الٹ دیا گیا انہوں نے حکومت بنائی، پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے۔

مشیر وزیراعظم نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے 4 سال کی حکومت میں مقدمات بناتے تھے، ہم ان سے بات کرتے تھے، ہمارا گزارا علی امین گنڈاپور صاحب کے ساتھ ٹھیک چل رہا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جگہ کوئی اور آئے گا تو اس کے ساتھ بھی ٹھیک ہی چلے گا۔

وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت، پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش

مذاکراتی کمیٹی کا کیا مستقبل ہو گا، اسپیکر آفس اور حکومت شش و پنج کا شکار

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پچھلے ایک سال میں کبھی جلسہ، کبھی سڑک پر ریلی کر لی، اسلام آباد پر چڑھائی کا نقصان ان کو خود انتظامی اور سیاسی طور پر ہوا، خیبرپختونخوا کی اکانومی اور امن وامان کا ستیاناس کر دیا۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا ہے کہ انہیں گورننس یا لوگوں کی بھلائی سے کوئی سروکار نہیں، کوئی اور آئے گا تو وہ بھی یہی کرے گا جو علی امین گنڈاپور صاحب کر رہے ہیں، ان چیزوں سے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔

PMLN

Rana Sanaullah

lahore

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PTI Government Talks

pti talks

PTI Final Call