Aaj News

پیر, فروری 17, 2025  
18 Shaban 1446  

قانونی تشریح کا مقدمہ جسٹس منصور کے ریگلولر بینچ میں فکس کرنے پر وضاحت طلب

رجسٹرار سپریم کورٹ نے فکسر برانچ کے افسران سے 7 روز میں جواب مانگ لیا
شائع 29 جنوری 2025 08:35pm

سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے قانونی تشریح کا مقدمہ جج جسٹس منصور علی شاہ کے ریگولر بینچ میں فکس کرنے پر سپریم کورٹ فکسر برانچ کے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کے کیس کے معاملے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے جسٹس منصور علی شاہ کے ریگولر بینچ میں قانونی تشریح کا مقدمہ فکس کرنے پر فکسر برانچ کے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیے اور افسران سے شوکاز نوٹس پر 7 روز میں جواب مانگ لیا۔

آئینی بینچ نے جسٹس منصورعلی شاہ کے 13 اور 16جنوری کے آرڈرز واپس لے لیے

ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ آئینی بینچ کا مقدمہ جسٹس منصور علی شاہ کے ریگولر بینچ میں کیسے لگ گیا، اس پر افسران وضاحتی جواب جمع کرائیں۔

جسٹس منصور علی شاہ کے بینچ نے کسٹم ڈیوٹی ایکٹ کا آرٹیکل 191A تناظر میں سننے کا فیصلہ کیا تھا تاہم پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے کسٹم ڈیوٹی کا مقدمہ آئینی بینچ کو بھجوا دیا تھا۔

Supreme Court

اسلام آباد

justice mansoor ali shah

CONSTITUTIONAL BENCH

Constitutional Benches

regular benches