Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

ساجد خان کو ان کے اپنے ہی انداز میں جواب، ویسٹ انڈین بولر کی ویڈیو وائرل

ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں تاریخی فتح حاصل کی
شائع 27 جنوری 2025 09:45pm

پاکستانی اسپنر ساجد خان کو ان کے اپنے ہی انداز میں جواب مل گیا، ویسٹ انڈین بولر کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اسپنرز کے لیے تیار کردہ پچ پر ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میں بہترین مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ پاکستان نے اسپن وکٹ بنا کر میچ جیتنے کی امیدیں لگا رکھی تھیں، تاہم ویسٹ انڈیز نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے ٹیسٹ میچ میں تاریخی فتح حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز نے 35 سال بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ جیت لیا، عالمی ٹیسٹ چیمپئین شپ میں پاکستان آخری پوزیشن پر

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل واریکن بہترین بولرز تھے جنہوں نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے جتنی بھی وکٹیں حاصل کیں، ان میں سے پاکستانی اسپنر ساجد خان کو آؤٹ کرنا ویسٹ انڈیز کے بالر کے لئے پر کشش تھا۔

ویسٹ انڈیز کے اسٹار کو آؤٹ کرنے والے ساجد خان ہی تھے جنہوں نے واریکن کی وکٹ لی تھی۔ دوسری اننگز میں واریکن نے ساجد کو آؤٹ کرکے بدلہ لیا۔

ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار، 76 پر 4 وکٹیں گرگئیں

ویسٹ انڈیز کے بالر واریکن کی ساجد خان کو رخصت کرنے کے بعد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پاکستانی اسپنر ساجد خان کو آئوٹ کرکے ان کے انداز میں جشن منا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے 1990 کے بعد پاکستان میں 35 برس بعد جیت کے ساتھ ٹیسٹ میچوں کی سیریز برابر کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان

PCB

test cricket

Pakistan vs West Indies

second test