لاہور میں موٹر سائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار
ٹریفک پولیس لاہور نے موٹر سائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں سٹی ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر ہیلمٹ اور گاڑی میں سیٹ بیلٹ لازمی قرار دے دیا مگر شہر بھر میں ابھی تک اس پر عمل نہیں ہوسکا۔
چیف ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او ) لاہور اطہر وحید کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق موٹر سائیکل کا دوسرا سوار مرد ہو یا عورت اس کے لیے بھی ہیلمٹ پہننا لازم ہوگا اور قانون پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔
لاہور : حکومتی پابندی سے ہیلمٹ کے ریٹ آسمان پر
حکام کے مطابق شہر میں رجسٹرڈ 80 لاکھ وہیکلز میں 53 فیصد سواری موٹر سائیکل ہے اور ہیلمٹ پہننے سے اموات کی شرح میں 26 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
عمل درآمد نہ کرنے والوں کا چالان ہوگا جبکہ خاتون سوار کو ایک ہفتے کی مہلت دے دی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق حادثات میں ہیڈ انجری کے باعث اموات کی شرح میں 50 فیصد کمی لانا ہدف ہے جس کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبے کا ریونیو بڑھانے کیلئے گاڑیوں کی رجسٹریشن پالیسی تبدیل
دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے کا ریونیو بڑھانے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے گاڑیوں کی رجسٹریشن پالیسی تبدیل کر دی جس کے تحت اب پنجاب کے شہری دوسرے صوبوں یا وفاق میں گاڑی رجسٹرڈ نہیں کروا سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے گاڑیوں کے رجسٹریشن ٹیکس میں بچت کرنے والوں کیلئے شکنجہ تیار کرلیا ہے، محکمہ ایکسائز نے دوسرے صوبوں اور اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن روکنے کیلئے کیبنٹ سے منظوری لی ہے۔ پنجاب کا شناختی کارڈ رکھنے والے اب صرف پنجاب سے ہی گاڑی رجسٹرڈ کروا سکیں گے تاہم گاڑیوں کی نقل وحمل پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی معاملات بہتر ہوں گے اور ریونیو بھی بڑھے گا۔
اس فیصلے سے پہلے شہری ٹیکس بچانے کیلئے دوسرے صوبوں یا وفاق سے گاڑی رجسٹرڈ کرواتے رہے ہیں۔ عملدرآمد کیلئے نادرا کے ضلعی کوڈز کے مطابق پنجاب سے باہر رجسٹریشن کنٹرول کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ شہریوں نے بھی حکومت کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
حکام کے مطابق دوسرے صوبوں یا وفاق کی رجسٹرڈ شدہ گاڑی کی دوبارہ پنجاب میں ’’ری رجسٹریشن‘‘ کا قانون پہلے سے موجود ہے۔ چیکنگ کے دوران خلاف ورزی کی مرتکب گاڑی بند اور جرمانہ بھی وصول کیا جائے گا۔ قانون سازی مکمل کروانے کیلئے سمری جلد ہی حکومت کو بھجوائی جائے گی۔
Comments are closed on this story.