Aaj News

جمعہ, مارچ 14, 2025  
13 Ramadan 1446  

پنجاب کی شاہراہوں پر سفر محفوظ بنانے کا فیصلہ، اوور لوڈنگ پر مقدمہ درج ہوگا

جرمانے کی رقم میں اضافہ کیا جا رہا ہے، پولیس حکام
شائع 20 جنوری 2025 07:24pm

پنجاب کی مرکزی شاہراہوں پر سفر محفوظ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، اوور لوڈنگ پر مقدمہ درج ہوگا، پولیس حکام کے مطابق کسی بھی بھاری گاڑی میں وزن مقررہ حد سے تجاوز پر کارروائی ہوگی۔

پولیس حکام کے مطابق پنجاب کی مرکزی شاہراہوں پر شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کے لئے بھاری گاڑیوں کی اوور لوڈنگ پر اب مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پنجاب کے شہری اب دوسرے صوبوں یا وفاق میں گاڑی رجسٹر نہیں کروا سکیں گے

حکام نے بتایا کہ کسی بھی ٹرک، ٹریلر یا کنٹینر میں وزن مقررہ حد سے 15 فیصد سے زیادہ ہو تو سامان لازمی اتارا جائے گا، اسی طرح اگر وزن مقررہ حد سے 50 فیصد سے زائد ہوتو ایسے ڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

مریم نواز نے پنجاب کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا الٹی مٹیم دے دیا

پولیس حکام کے مطابق تمام ویٹ بریجز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے، انہیں پی ایچ پی ہیڈ کوارٹرز سے منسلک کیا جائے، 47 سڑکوں کو اسپیشل کوریڈورز قرار دیا گیا، جن پر کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

آر اوز اور ڈی اوز اس پر ہر صورت ایک ہفتے کے اندر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، پی ایچ پی کی تمام گاڑیوں، بشمول ڈی او اور آر او کی گاڑیوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس وصولی کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا

حکام کے مطابق ایس پی ہیڈ کوارٹرز اس کی عملدرآمد کی فزیبلٹی تیارکرکے چیف سیکریٹری پنجاب کو منظوری کے لیے بھجوائیں، جرمانے کی رقم میں اضافہ کیا جا رہا ہے، جسے منظوری کے لیے پنجاب کابینہ کو سمری بھجوا دیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ پی ایچ پی افسران بھی وہی جرمانہ عائد کریں گے، جو آر ٹی اے افسران کرتے ہیں، پولیس ملازمین کی طرف سے بے ضابطگی پر ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔

cm punjab

punjab

Punjab police

Punjab Government

Heavy Traffic