Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

ملیر کی قیمتی زمین ملک ریاض کو مفت دی گئی، سلمان اکرم راجہ

یہ مفروضہ غلط تھا کہ ملک ریاض نے ملیر کے زمین کی رقم ادا کرنی تھی، پریس کانفرنس
اپ ڈیٹ 19 جنوری 2025 08:46pm

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ملیر کراچی میں قیمتی زمین مفت ملک ریاض خاندان کو مفت دی گئی، برطانوی حکومت نے اس کیس میں کہا یہ رقم مشکوک ہے۔ ٹرانزیکشن کے بعد برطانوی حکومت نے یہ خاندان برطانیہ میں نہ رہے اورنا ان کی رقم چاہیے۔

تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ملیر میں قیمتی زمین مفت ملک ریاض کے خاندان کو دی گئی، برطانوی حکومت نے اس کیس میں کہا کہ یہ رقم مشکوک ہے۔ ٹرانزیکشن کے بعد برطانوی حکومت نے کہا کہ یہ خاندان برطانیہ میں رہے نہ ان کی رقم چاہے۔

القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے بیرسٹر سیف کا بیان سامنے آگیا

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے حوالے سے کہا کہ برطانیہ میں ملک ریاض فیملی کے نو اکائوئنٹس پائے گئے، نیشنل کرائم ایجنسی نے ان اکائوئنٹس کا آڈٹ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت نے بزنس ٹائیکون کی اپیلیں خارج کی اوران کے ویزے بھی منسوخ کیے، حقیقت پہلے بھی واضح تھی کہ بزنس ٹائیکون کے کچھ اکاؤنٹس برطانیہ میں فریز ہوجاتے ہیں۔

القادر ٹرسٹ کیس پر حکومت نے جامع بیانیہ بنا لیا، اہم نکات

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک اکاؤنٹ سے حسن نواز خان سے خریداری کی گئی، بزنس ٹائیکون کو 460 ارب روپے کی اراضی زمین کراچی کے وسط میں دی گئی تھی۔

تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ملک ریاض کے خلاف برطانیہ میں کوئی جرم ثابت نہیں تھا، صرف ان کے اکاؤنٹس میں پیسہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی اور ملک ریاض کے مابین ایک معاہدہ ہوا، یہ دو فریقین کا معاہدہ ہے، معاہدہ میں لکھا ہے کہ فریز اکاؤنٹس کو ڈی فریز کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ معاہدے میں لکھا گیا کہ جورقم ہے وہ ریلیز کیا جائے گا اور سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جائی گی، بلکل غلط مفروضہ تھا کہ ملک ریاض نے ملیر کے زمین کی رقم ادا کرنی تھی۔

press conference

pti leaders

salman akram raja