Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

غزہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد میں پیشرفت، اسرائیل کو یرغمالیوں کی فہرست موصول

نیتن یاہو کا جنگ بندی سے قبل ہی دوبارہ جنگ شروع کرنے کا عندیہ، حزب اللہ کا بھی جواب
شائع 19 جنوری 2025 01:46pm
Implementation of Gaza ceasefire agreement begins? - Breaking News - Aaj News

اسرائیل نے یرغمالیوں کی فہرست موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے، حماس کا کہنا ہے مسلسل بمباری اور تکنیکی وجوہات کی بنا پر فہرست دینے میں تاخیر ہوئی۔ حماس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل کی تازہ بمباری جنگ بندی میں مشکلات پیدا کرے گی، غزہ میں آج صبح ساڑھے گیارہ بجے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں آٹھ فلسطینی شہید اور پچیس زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے معاہدے پر عمل درآمد کو یرغمالیوں کی فہرست سے مشروط کیا تھا، نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ رہا ہونے والے یرغمالیوں کی فہرست ملنے تک جنگ بندی کا باقاعدہ آغاز نہیں کریں گے۔ دوسری جانب حماس نے کہا تھا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر فہرست دینے میں تاخیر ہورہی ہے۔اسرائیلی فوج کا بھی کہنا ہے کہ حماس معاہدے کی پاسداری نہیں کررہی، اگر ایسا ہی چلتا رہا تو بمباری بند نہیں کریں گے۔ معاہدے کے مطابق یرغمالیوں کا تبادلہ شام چار بجے کے بعد شروع ہونا ہے۔

معاہدے کے مطابق پہلے مرحلے کے پہلے روز حماس اسرائیلی جیلوں میں قید 95 فلسطینیوں کے بدلے تین خواتین یرغمالیوں کو رہا کرے گی۔ پہلے چھ ہفتوں میں اسرائیلی فوجیوں کو آبادی سے دور بفر زون میں واپس جانا ہوگا، اسرائیل غزہ پر اپنی ناکہ بندی میں نرمی کرے گا اور امدادی سامان لے جانے والے چھ سو ٹرکوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔

غزہ میں جنگ بندی معاہدہ آج سے نافذ العمل ہوگا، اسی ضمن میں رفح سے اسرائیلی فوج کا انخلا جاری ہے معاہدے پر عملدرآمد مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے ہوگا جبکہ پاکستان کے وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔ معاہدے کے تحت دونوں طراف سے قیدیوں کا تبادلہ ہوگا۔

معاہدے کے تحت اسرائیل یرغمالیوں کے بدلے دو ہزار فلسطینی قیدی رہا کئے جائیں گے۔ اسرائیل کی وزارت انصاف نے فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں اور کہا ہے کہ آج سے یرغمال بننے والی ہر اسرائیلی خاتون کے بدلے تیس فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تیاریاں مکمل، تقریب میں کون کون آئے گا؟

رہائی پانے والوں میں پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے رہنما احمد سعادت بھی شامل ہیں، جن پر اسرائیلی وزیر سیاحت ریحام زیوی کو قتل کرنے کا حکم دینے کا الزام ہے۔ احمد سعادت کو اسرائیلی فوجی عدالت نے 30 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔

فلسطینی کمیشن برائے اسیران کے مطابق اس وقت دس ہزار چار سو فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں، جن میں گزشتہ پندرہ ماہ کے دوران گرفتار کیے گئے قیدی شامل نہیں۔

جنگ بندی سے قبل ہی دوبارہ جنگ شروع کرنے کا عندیہ، ٹرمپ نے نیتن یاہو کو خبردار کردیا

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کا معاہدہ بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کی بدولت حاصل ہوا ہے، ڈیل کا پہلا مرحلہ عارضی ہے، دوسرا مرحلہ بے نتیجہ رہا تو جنگ کا دوبارہ آغاز کردیں گے۔

تاہم، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو جنگ بندی کی خلاف ورزی سے خبردار کردیا ہے۔ اور کہا ہے کہ نیتن یاہو سے کہا ہے جو کرنا ہے کرتے رہیں لیکن جنگ بندی جاری رہنی چاہیے۔ دونوں فریق جنگ بندی معاہدے کو برقرار نہیں رکھتے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، امریکا جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے گا، میں نیتن یاہو سے ملاقات بھی کروں گا۔

اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ جنگ بندی پر عملدرآمد کے لیے آپریشنل تیاریاں شروع کردی ہیں۔ فوج غزہ کی پٹی کے اطراف میں موجود رہے گی۔

اسرائیلی آڑمی چیف نے اعتراف کیا کہ غزہ میں فوجیوں کی ہلاکتوں کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اُدھر فلسطینی اتھارٹی بھی غزہ کی پٹی میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے تیار ہے۔ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے قاہرہ میں مصر، قطر، امریکا، اسرائیل اور فلسطین کا مشترکہ آپریشن روم قائم کیا گیا ہے۔

عمران خان کو سزا سے پاکستان کے ٹرمپ انتظامیہ سے تصادم کا امکان بڑھ گیا، برطانوی اخبار

اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی، حزب اللہ

حزب اللہ چیف نعیم قاسم نے جنگ بندی معاہدے پر فلسطینیوں کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی، یہ معاہدہ مئی 2025 میں تجویز معاہدے کی ناقابل تبدیل صورت ہے جسے اسرائیل نے قبول کیا۔ جنگ بندی کا مطلب ہے اسرائیل وہ حاصل نہیں کرسکا جو وہ چاہتا تھا۔ لبنانی ریاست سے بھی کہوں گا ہمارے صبر کا امتحان مت لیں، لبنان اسرائیل کی طرف سے خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

اسرائیلی بربریت جاری

معاہدے کے باوجود غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے۔ جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 33 بچوں سمیت 124 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

امریکی سی آئی اے اہلکار کا ایران پر اسرائیلی حملے کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے کا اعتراف

حملوں میں غزہ سٹی، خان یونس اور رفاح میں بے گھر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ نصیرات کیمپ اور مغربی کنارے میں ہوئے تازہ حملے میں دو افراد شہید اور چار بچے زخمی ہوگئے۔

سات اکتوبر 2023 سے اب تک شہدا کی تعداد 47 ہزار ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار 700 سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

Donald Trump

Hezbollah

Benjamin Netanyahu

Gaza Cease Fire Deal

Gaza ceasefire agreement