Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

بانی پی ٹی آئی قوم کے 80 ارب روپے ہڑپ کرگئے، عطا تارڑ

عدالت نے کیس میں شریک ملزمان کو اشتہاری ڈیکلیئر کیا ہے، وزیر اطلاعات
شائع 17 جنوری 2025 10:26pm

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی قوم کے 80 ارب روپے ہڑپ کرگئے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 190 ملین پاﺅنڈ میگا کرپشن کیس کے حوالے سے ’ایکس‘ پر پیغام میں کہا کہ 5 قیراط ہیرے کی انگوٹھیوں کا بشریٰ بی بی سے معلوم ہوا، پہلے کبھی نہیں سنا کہ 5 قیراط ہیرے کی انگوٹھی بھی ہوتی ہے؟

عمران خان کو سزا مکافات عمل ہے، 190 ملین پاؤنڈز پاکستانی عوام کے تھے، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے فرح گوگی کے ساتھ مل کر لوٹ مار کی، اب بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں کہ وہ سیرت پر چل رہے تھے۔

القادر ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا، حکومت کا مؤقف سامنے آگیا

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قوم کے 80 ارب روپے کھا گئے، 190ملین پاﺅنڈ کی رقم سے انہوں نے لاہور میں گھر بنایا۔

اعلیٰ عدلیہ میں جاکر بھی یہ فیصلہ ختم نہیں ہوگا، فیصل واوڈا

ان کا کہنا تھا کہ کوئی ایک بھی شخص بانی پی ٹی آئی کا ذریعہ آمدن نہیں بتاسکا، عدالت نے 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں شریک ملزمان کو اشتہاری ڈیکلیئر کیا ہے۔

پاکستان

federal government

imran khan

Federal Minister

Atta Tarar

pti talks