تھائی لینڈ کی خاتون وزیر اعظم کو جعلی فون کال موصول، بھاری رقم کا مطالبہ
تھائی لینڈ کی خاتون وزیر اعظم نے حال ہی میں ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہ انہیں Scam کالز موصول ہوئیں جس میں ان سے بھاری رقم کا مطالبی کیا گیا۔
پیتونگاترن شیناوترا نے گزشتہ برس اکتوبر میں تھائی لینڈ بلکہ دنیا کی سب سے کم عمر ترین وزیر اعظم بننے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق پیتونگاترن شیناوترا نے انکشاف کیا کہ انہیں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے سسٹم سے جعلی فون کال موصول ہوئی تھی جس میں آواز ایک معروف عالمی رہنما کی تھی۔ یہ واقعہ اس بات پر روشنی ڈالتا ہے کہ کوئی بھی جعلی فون کالز سے محفوظ نہیں ہے، حتیٰ کہ عالمی رہنماؤں جیسے اعلیٰ شخصیات بھی نہیں۔
تھائی لینڈ میں ایک اور خاتون وزیرِاعظم کی آمد
رپورٹ کے مطابق پیٹونگٹرن شیناواترا نے یہ نہیں بتایا کہ آواز کس معروف لیڈر کی تھی، لیکن ذکر کیا کہ آواز ناقابل یقین حد تک حقیقت پسندانہ تھی۔
تھائی لینڈ نے پاکستانیوں کیلئے ویزا سے متعلق اہم سہولت متعارف کرادی
تھائی خاتون وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ انہیں ایک صوتی پیغام ملا جو بالکل ایک مشہور لیڈر کی طرح لگتا تھا۔ پیغام میں کچھ دوستانہ کہا گیا تھا جیسا کہ آپ کیسے ہیں؟ میں آپ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں۔
پیتونگاترن شیناوترا کا مزید کہنا تھا کہ مجھے دوبارہ اسی نمبر سے مس کال آئی اور پھر وائس پیغام آیا جس میں رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ پیغام میں دعویٰ کیا گیا کہ تھائی لینڈ جنوب مشرقی ایشیا میں واحد ملک ہے جس نے ابھی تک عطیہ نہیں کیا، جس پر پیتونگاترن تھوڑی دیر کے لیے حیران ہوئی، لیکن پھر انہیں کچھ گڑبڑ محسوس ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ جس نے بھی یہ پیغام بھیجا ہے اس نے گمنام عالمی رہنما کی آواز لینے کے لیے AI کا استعمال کیا۔