پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے پاگیا
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے پاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر مذہبی امور چوہدری سالک اور سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق نے معاہدے پر دستخط کیے۔
ترجمان مذہبی امور کے معاہدے کے تحت 179,210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ پاکستانی عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کریں گے، پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی،نرخ بھی کم ہوں گے
نجی سطح پر حج پر کتنے اخراجات ہوں گے، وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام دہ بنانے کے لیے 20 سے 25 دن کا مختصر حج پروگرام متعارف کرایا ہے۔
امریکا، سعودی عرب اور یو اے ای سمیت 12 ممالک سے 107 پاکستانی ڈی پورٹ، وجہ کیا ہے؟
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حج ایپ سے عازمین حج کے لیے تمام معلومات موبائل فونز پر دستیاب ہوں گی۔
ترجمان کے مطابق عازمین کو مدینہ منورہ میں چار سے آٹھ دن کی مدت کے لیے اپنی رہائش کا انتخاب کرنے کی سہولت ہو گی، ہر عازم کو خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ایک بیگ ملے گا جس میں پاکستانی پرچم، شناخت کے لیے کیو آر کوڈ، اور متعلقہ معلومات درج ہوں گی۔