Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

قومی ٹیم کے اسٹائلش بلے باز علاج کے لیے لندن روانہ

تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی گئی ہیں، پی سی بی
شائع 07 جنوری 2025 07:39pm
بشکریہ سوشل میڈیا
بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر اور اسٹائلش بلے باز صائم ایوب کے علاج کے لیے جنوبی افریقہ سے لندن روانہ ہوگئے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ہدایت پر جارحانہ بلے باز صائم ایوب اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کیپ ٹاؤن سے لندن روانہ ہوئے جہاں انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹرزصائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔

دو روز قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد قومی ٹیم کے زخمی بلے باز صائم ایوب کو علاج کے لیے فوری طور پر لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج کے سارے کیس کو دیکھ رہے ہیں، صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی گئی ہیں، صائم ایوب اسٹائلش بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔

پاکستان ٹیم کے لیے بُری خبر، اوپنر صائم ایوب کرکٹ سے باہر

واضح رہے کہ صائم ایوب کیپ ٹاؤن میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران پاؤں مڑنے سے زخمی ہوگئے تھے، انہیں شدید تکلیف کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان ٹخنے میں فریکچر کی تصدیق ہوئی تھی، وہ 6 ہفتے کرکٹ سے باہر رہیں گے۔

london

پاکستان

PCB

injured

chairman pcb

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

saim ayub