Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

عمران خان کی بنی گالہ ہاؤس اریسٹ کی آفر گنڈا پور لائے تھے، علیمہ خان کا انکشاف

ہمیں عدلیہ پر اعتماد کرنا ہے، ایسا نہیں کرینگے تو پھر کیا کریں گے، میڈیا سے گفتگو
شائع 07 جنوری 2025 06:19pm

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ ہاؤس اریسٹ کی آفر علی امین گنڈاپور لائے تھے، میرے خیال میں مذاکرات کرنے والے 4 لوگ سنجیدہ نہیں، ن لیگ کے لوگ کہہ رہے ہیں، ہمیں جو حکم ملے گا، وہی کرینگے، ہمیں عدلیہ پر اعتماد کرنا ہے، ایسا نہیں کرینگے تو پھر کیا کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے صرف دو مطالبات سامنے رکھے ہیں، وہ دو سال سے کہہ رہے ہیں 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، کیا انہیں بانی پی ٹی آئی کے مطالبات قبول نہیں؟

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کسی سینئر جج کے نیچے بنائیں جو سب کو قابل قبول ہو، جوڈیشل کمیشن رول آف لاء اور جمہوریت کے اندر ہی بنتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے حکومت سے مذاکرات میں تعطل کی وجہ بتا دی

علیمہ خان کی ہاؤس اریسٹ سے متعلق بات پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا واقعی بنی گالہ ہاؤس اریسٹ کی آفر گنڈا پور لیکر آئے تھے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ جی ہاں علی امین گنڈا پور ہی لیکر آئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا بھائی ڈیڑھ سال سے جیل میں ہے بیک ڈور ڈیل کرنی ہوتی تو کرچکے ہوتے، پہلے دن سے ڈیل کی آفرز آرہی ہیں، لیکن براہ راست کسی نے رابطہ نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ رول آف لاء کی بات کی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہا کہ ہائیکورٹ نے سارے کیسز ختم کردیئے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حمود الرحمان کمیشن بھی تو بنا تھا اسکی رپورٹ بھی آن ریکارڈ ہے، ڈیڑھ سال جیل میں رکھ کر اب کیا ہائوس اریسٹ رکھیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کو یہ بھی کہا گیا چپ رہو منہ نہ کھولو، مزاکرات چلانے ہیں تو چلائیں روکا کس نے ہے۔

علیمہ خان جیل کے اندر ملاقاتیں کرانے کیلئے صبح 7 بجے دروازے کھلتے ہیں لیکن مذاکراتی کمیٹی کو کیوں نہیں ملنے دے رہے؟ فیصلہ تو خان نے کرنا ہے کمیٹی ملے گی تو کوئی بات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہیں، انہوں نے تو ہمارا مینڈیٹ چرایا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا پہلے یہ سنجیدگی دکھائیں پھر بات ہوگی۔

عمران خان ملاقات کیلئے بے تاب، لیکن مذاکراتی کمیٹی جیل نہیں پہنچی

ان کا کہنا تھا کہ آج بانی سے صرف فیملی معاملات پر بات ہوئی ہے، وہ آج ائیر کموڈور سجاد حیدر کو یاد کر رہے تھے، بانی نے کہا سجاد حیدر وار ہیرو تھے، انہوں نے کھڑے ہوکر ووٹ ڈالا۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں عدلیہ پر اعتماد کرنا ہے، اعتماد نہیں کرینگے تو کیا کرینگے؟ ہمارا بھائی ڈیڑھ سال سے جیل میں ہے، بیک ڈور ڈیل کرنی ہوتی تو پہلے کرچکے ہوتے۔

انہوں ںے مزید کہا کہ پہلے دن سے ڈیل کی آفرز آرہی ہیں، اب تو کوئی چیز پوشیدہ نہیں، ہر بندہ انکا سورس بنا ہوا ہے، کوئی کہتا ہے تین سال خاموش رہنے کا کہا، کوئی کچھ کہتا ہے، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ رول آف لاء کی بات کی ہے۔

pti leaders

Aleema Khan

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PTI Government Talks