Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

مریم نواز نے فری سولر پینل اسکیم کا آغاز کر دیا

سولر پینل کی فراہمی سے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف ملے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب
شائع 05 جنوری 2025 08:09pm

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو بجلی بلوں سے مستقل ریلیف کا وعدہ پورا کرتے ہوئے فری سولر پینل اسکیم کا آغاز کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی فری سولر پینل اسکیم کے تحت 10 ارب روپے کی لاگت سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے ایک لاکھ گھروں کو مفت سولر پینل ملیں گے۔

فیشن اور سیاست کے بعد مریم نواز کی گلوکاری نے دھوم مچادی

اسکیم کے مطابق پنجاب میں 550 اور 1100 واٹس کے ایک لاکھ سولر پینل سسٹم دئیے جائیں گے، صارفین کو سولر سسٹم بذریعہ قرعہ اندازی ملیں گے۔

کامیاب صارفین کے گھروں میں سولر پینل سسٹم باقاعدہ نصب کئے جائیں گے، سی ایم پنجاب سولر سسٹم کے حصول کیلئے رجسٹریشن گھر بیٹھے پورٹل سے کی جاسکے گی۔

میری حکومت کو 7 ماہ ہوئے اور ہم نے کینسر ہسپتال پر کام شروع کردیا، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سولر پینل کی فراہمی سے عوام کو بجلی کے بلوں میں خاطرخواہ ریلیف ملے گا، پنجاب کو قابل تجدید انرجی ہب بنائیں گے، زرعی ٹیوب ویل بھی بتدریج سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔

پاکستان

cm punjab

punjab

solar panel

CM Punjab Maryam Nawaz