لاہور زو سفاری اور چڑیا گھر کے باہر عالمی معیار کا منصوبہ شروع ہوگا
لاہور کے شہریوں کیلئے اچھی خبرسامنے آئی ہے، لاہور زو سفاری اور چڑیا گھر کے باہر عالمی معیار کی تھری ڈی ایس ایم ڈیز کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے محکمہ وائلڈ لائف کو تھری ڈی ایس ایم ڈیز کی تنصیب کی منظوری دے دی، محکمہ وائلڈ لائف لاہور زو سفاری اور چڑیا گھر کے باہر ایس ایم ڈیز کی تنصیب کا ٹینڈر آئندہ ہفتے جاری کریگا۔
لڑکی کے چکر میں پنجرے میں ’شوشا‘ کرنے والے کو خو نخوار شیروں نے بھنبوڑ ڈالا
کراچی کے سفاری پارک میں موجود ہتھنی سونیا مر گئی
لاہور زو سفاری اور چڑیا گھر کے تمام جانوروں کی تصاویر و معلومات پر مبنی ڈاکیو منٹریز دکھائی جائیں گی، تمام سیکشنز کو نمایاں کیا جائے گا، تفریح کے لیے آنے والوں کو رہنمائی حاصل ہوسکے گی، تھری ڈی ایس ایم ڈیز کی تنصیب عالمی معیار کی ہوگی۔