Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
06 Rajab 1446  

سسٹم میں عارضی بینڈوتھ کا اضافہ، اب انٹرنیٹ سروسز متاثر نہیں ہوں گی، پی ٹی اے

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، پی ٹی اے
شائع 04 جنوری 2025 09:31pm

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک بار پھر ملک بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو بری خبر سنانے کے بعد اب اچھی خبر سنادی ہے۔

پہلے تو پی ٹی اے نے کہا کہ قطر کے قریب سب میرین کیبل AAE-1 میں خرابی پیدا ہوئی ہے۔

انٹرنیٹ بندش سے پاکستان مالی نقصانات کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست

پی ٹی اے نے بتایا کہ کیبل خرابی کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی آئی ہے، جس سے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

پاکستان میں انٹرنیٹ میں سست روی کا ذمہ دار کون؟ تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

پی ٹی اے نے کہا کہ متعلقہ ٹیمیں خرابی دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں، عارضی بینڈ وتھ کو سسٹم میں شامل کر دیا گیا ہے۔

بعد ازاں، پی ٹی اے نے کہا کہ سب میرین کیبل میں پیدا خرابی دور کردی گئی ہے اور ملک میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال ہے، انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کہیں ڈی گریڈیشن نہیں ہے۔

پاکستان

PTA

Submarine cable

Internet slow

AAE 1