Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

سندھ اسمبلی اجلاس: بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر ایم کیو ایم اراکین کا شدید احتجاج

قائم مقام اسپیکر نے وقفہ سوالات کی رولنگ دے دی
شائع 03 جنوری 2025 05:53pm

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر ایم کیو ایم اراکین نے شدید احتجاج کیا، وقفہ سوالات کے بعد اجلاس پیر 6 جنوری کی سہہ پہر تک ملتوی کر دیا گیا۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی کی زیر صدارت شروع ہوا، دعا کے بعد ایم کیو ایم ارکان اسمبلی نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنا چاہی ، جس پر قائم مقام اسپیکر نے وقفہ سوالات کی رولنگ دے دی۔

سندھ اسمبلی نے آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور کرلی

اسپیکر کی رولنگ کے بعد ایم کیو ایم ارکان اسمبلی نے ایوان میں شور شرابہ کیا اور نعرے بازی کی۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ ایوان میں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی تو احتجاج تو ہوگا۔

صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے مختلف سوالات کے جوابات دیتے کہا کہ محکمہ ایکسائز نے اپنے ٹیکس اہداف حاصل کر لئے ہیں جبکہ پراپرٹی ٹیکس اب ضلعی کونسل وصول کریں گی۔

سندھ اسمبلی میں کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کی قرارداد منظور

حکومتی رکن ہیر سوہو کی تحریک التواء منگل 7 جنوری تک موخر کردی گئی، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کے شدید شور شرابی کے دوران ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرتا رہا، ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس پیر کی سہہ پہر 3بجے تک ملتوی کردیا۔

Opposition leader

Sindh government

Sindh Assembly

sindh

MQM Pakistan