Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

موسم کی رت پھر بدل گئی، کوئٹہ سے گلگت تک بارش اور برفباری

ناران کاغان،کالام وادی نیلم، لیپہ میں ہر سو سفیدی، سب سے کم درجہ حرارت گوپس میں منفی 8 ڈگری ریکارڈ

ملک بھر میں سردی کا راج ہے، کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، کرم اور پاراچنار میں بھی بادل برس پڑے جبکہ بالائی علاقوں میں ہرسوسفیدی ہے، دیر بالا میں سال نو کی پہلی برفباری ہوئی اور سیاحوں نے ڈیرے ڈال دیے جبکہ کراچی میں نو ڈگری کی سردی ریکارڈ کی گئی۔

ملک بھر میں سردی کا راج ، شہری ٹھٹھر گئے، بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ دیربالا کے بالائی علاقوں میں سال نو کی پہلی برفباری سے منظر حسین وادی کے حسن کو چار چاند لگ گئے جبکہ سیاحوں نے ڈیرے ڈال لیے۔

کرم ور پاراچنار کے میدانی علاقوں میں بادل برس پڑے۔ بالائی علاقوں میں ہر سو سفیدی، کوہ سفید برف سے ڈھک گئی۔ چمن ، اور زیارت میں پہاڑوں پربرفباری سےسردی کی شدت بڑھ گئی۔ کوئٹہ، پشین، مستونگ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور زیارت میں بارش ہرنائی، قلات، بارکھان اور شیرانی میں بھی بادل برس پڑے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کالام میں چودہ اور چترال میں سات انچ برفباری ہوئی، سب سے کم درجہ حرارت گوپس میں منفی آٹھ ڈگری ریکارڈ ، لہہ اور پاراچنار میں منفی چار اور ہنزہ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سکردو میں منفی دو اسلام آباد اور کوئٹہ میں چار ڈگری ، پشاور اور لاہور میں سات ڈگری کراچی میں پارہ نو ڈگری پرآ گیا۔

زیارت میں کم ازکم درجہ حرارت منفی 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں منفی 3، قلات میں منفی 2 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ نوکنڈی میں7،سبی میں 2 سینٹی گریڈ، گوادرجیوانی میں 8، تربت میں 11 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

غذر میں شدید برف باری، نظام زندگی درہم برہم

غذر میں شدید برف باری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، ضلع کی چاروں تحصیلوں کا زمینی رابطہ دیگر علاقوں سے کٹ گیا۔

Cold Weather

پاکستان

rainy weather

karachi weather today