پی ایس ایل 10: پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب گوادر سے کس شہر منتقل ہونے کا امکان ہے؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کو گوادر سے لاہور منتقل کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاجسٹک چیلنجز کے پیش نظر تبدیلی کا قوی امکان ہے، ابتدائی طور پر پی سی بی نے لیگ کے نئے ایڈیشنزمیں پلیئرز کے چناؤ کی تقریب گوادر میں سجانے کااعلان کیا تھا۔
لیکن اب اسے لاجسٹک مسائل کے سبب 11 جنوری کو لاہور میں ہی منعقد کیا جاسکتا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان ٹیم میں پرانے کھلاڑیوں کی واپسی، نام سامنے آگئے
پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن 7 اپریل سے 20 مئی تک شیڈول ہے، اسے کامیاب بنانے کیلیے تیاریاں جاری ہیں۔
پی ایس ایل 10 کا فائنل اور پلے آف میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ بڑی خبر آگئی
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے، جارحانہ مزاج آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر بھی ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب ہیں۔
آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے پہلی بار پاکستان سپر لیگ 2025 کے لیے اپنی دستیابی کا اعلان کرتے ہوئے پلیئرز ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرالی ہے۔