Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

راولپنڈی میں اچانک زوردار دھماکے سے خوف وہراس پھیل گیا

پشاور میں سلنڈر دھماکے سے کمرے کی چھت گر گئی، ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 فراد زخمی
اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2024 08:04pm

راولپنڈی میں جامع مسجد روڈ کے قریب گیس پائپ لائن میں اچانک زوردار دھماکے سے خوف وہراس پھیل گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق گیس لیکج دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے سے دکان کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

کوئٹہ میں گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا، گیس کی سپلائی معطل

حکام کے مطابق دھماکے کے بعد عملہ موقع پر پہنچ گیا، پائپ لائن میں دھماکے کی آواز کافی دور تک سنی گئی۔

واضح رہے کہ گیس لیکج سے آج یہ دوسرا دھماکہ ہے، صبح سویرے شکریال میں بھی گیس لیکج دھماکہ ہوا تھا۔

علاوہ ازیں پشاور میں نادرن بائی پاس بخشو پل کے قریب سلنڈر دھماکے سے کمرے کی چھت گر گئی، دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 فراد زخمی ہو گئے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق گھر میں سلنڈر دھماکے میں جاں بحق شخص کی لاش اور ملبے تلے دبے 7 زخمی افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

rawalpindi

پاکستان

punjab

gas pipeline

gas pipeline blast