پی ٹی آئی کی ڈیڈ لائن سے قبل معاملات طے پا جائیں گے، عرفان صدیقی
حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ڈیڈ لائن سے قبل معاملات طے پا جائیں گے، حکومت مذاکرات کے لیے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن سے قبل ہی بات چیت مکمل کر لے گی۔
انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے آج نیوز کے پروگرام ’روبرو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے جذبات اور مطالبات تسلیم کرتا ہوں، میں محسوس کر سکتا ہوں کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ بات چیت طویل نہ ہو اور مطالبات وقت پر پورے ہوں، ہماری خواہش ہے کہ 31 جنوری سے پہلے معاملات طے پا جائیں۔
سینیٹرعرفان صدیقی نے مزید کہا کہ چیزوں کو پیچیدہ بنانا حکومت کے حق میں نہیں ہے، حکومت پی ٹی آئی کے مطالبات کو دیکھے گی، چاہے انہیں پورا کرنا مشکل کیوں نہ ہو۔
خواجہ آصف کی زبان آگ اگلتی ہے، شیر افضل مروت
انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، بات چیت کے ذریعے ہی ملک 1971 میں سقوط مشرقی پاکستان سے اپنی افواج کو واپس لانے میں کامیاب ہوا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کمیٹی سے باہر کے رہنماؤں کے بیانات سے مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے۔
ترجمان مذاکراتی کمیٹی نے کہا کہ وہ پر امید ہیں اور جب لیڈر مل بیٹھیں گے تو مسائل حل ہو جائیں گے، اگر دونوں کمیٹیاں کسی نتیجے پر پہنچ جاتی ہیں تو ہمارے پاس تجاویز ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی مذاکرات کی کامیابی فریقین کے اتفاق رائے کا تقاضا کرتی ہے جہاں وہ اپنے مطالبات پیش اور کچھ کو تسلیم کریں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو گزشتہ سال متعدد مقدمات کے فیصلوں کے بعد جیل میں ہونے سے پی ٹی آئی ، حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی، جس کے جواب میں وزیراعظم شہباز شریف نے حکمران اتحاد کے ارکان پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔
مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کی ذمہ دار حکومت ہوگی، پی ٹی آئی
حکومت اور پی ٹی آئی کی کمیٹیوں کے درمیان پہلی ملاقات گذشتہ پیر کو ہوئی تھی، جس میں ملک میں سیاسی تناؤ کم کرنے کے حوالے سے مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کو حتمی شکل دینے کے لیے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔
Comments are closed on this story.