خواجہ آصف کی زبان آگ اگلتی ہے، شیر افضل مروت
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے وزیر دفاع پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگ سیاست داں خواجہ آصف کی زبان آگ اگلتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے لوگ ہمیشہ تحمل اور برداشت دکھاتے ہیں، خواجہ آصف ایک زیرک سیاستدان ہیں، ان کو چاہیے کہ ایک بار مذاکرات کو بھی موقع دیں۔
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے کہا کہ 2 جنوری کو ہم نے پھر حکومتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرت کے لئے بیٹھنا ہے، تمام سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں کہ بس کریں، خدا کے لئے اب پاکستان کا سوچیں۔
نواز، عمران اور زرداری بیٹھ جائیں تو مسائل حل ہوجائیں گے، رانا ثنا اللہ
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ مذاکرات ہماری مجبوری نہ ہی کمزوری ہیں، بات چیت سے قبل فریقین کو اپنی زبان قابو میں رکھنی چاہیے تاکہ گفتگو آگے بڑھ سکے۔
واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے لاہور میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا سیاستدان ہے جو امریکا کی منتیں کر رہا ہے کہ مجھے بچاؤ، پہلے یہ شخص کہتا تھا کہ امریکی غلامی نامنظور، اب کہتا ہے مجھے غلامی فوری قبول ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کا مخالف نہیں ہوں، گذشتہ 10، 15 برس کی تاریخ اٹھا کر دیکھیں تو صرف ن لیگ نے مذاکرات میں پہل کی۔
کسی کی سیاست کو دفن نہیں کیا جاسکتا، پی ٹی آئی سے مذاکرات کا عمل کامیاب ہونا چاہیے، سعد رفیق
انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں مذاکرات ضرور کریں لیکن خیال رکھیں کہیں رل نہ جائیں، مذاکرات کریں لیکن استعمال نہ ہوجائیں، میری دعا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کامیاب ہوں۔
Comments are closed on this story.