Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی ایئرلائن بلندی کی نئی حدیں چھونے کو تیار

فلیٹ اپ گریڈ 2025 کے لیے جارحانہ آپریٹنگ پلان کے مطابق ہے، ترجمان
شائع 25 دسمبر 2024 06:17pm

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنا نیٹ ورک بڑھانے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے آپریشنل طیاروں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان کے مطابق یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے عائد پابندی کے خاتمے کے بعد پی آئی اے اپنے نیٹ ورک کو یورپ اور برطانیہ تک بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ نیٹ ورک کی توسیع اور ان خطوں کے لیے پروازوں کی ممکنہ بحالی کے ساتھ قومی ایئرلائن اپنے طیاروں کی بحالی کے عمل میں ہے۔

یورپی یونین نے پی آئی اے اور ایئر بلیو کی پروازوں پر پابندی ختم کردی

قومی ائیر لائن کے ترجمان نے بتایا جو طیارے اسٹوریج میں تھے، انہیں آپریشنل سروس میں لا رہے ہیں، انتظامیہ کے منصوبے کے تحت بوئنگ 777 کے آپریشنل بیڑے کی تعداد 8 ہو جائے گی۔

ترجمان کے مطابق 320 طیاروں کی تعداد 12 تک پہنچنے کی توقع ہے، اے ٹی آر طیاروں کی تعداد 2 ہو جائے گی، یہ فلیٹ اپ گریڈ 2025 کے لیے جارحانہ آپریٹنگ پلان کے مطابق ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایئر لائن اپنا نیٹ ورک بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، نئے فضائی روٹس سے بیرون ملک مقیم تارکین وطن کو براہ راست اور کم خرچ سفری سہولت دستیاب ہوگی۔

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے موصول بولی مسترد، نئی تجاویز پیش

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیر لائن پروازوں کی بروقت روانگی کی شرح 90 فیصد سے تجاوز کر رہی ہے جو ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

پاکستان

federal government

PIA

PIA Plane

PIA Flight

pia fare