Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

فوج میں بھی عمران خان کے حمایتی ہیں، عمر ایوب

حکومت نے بہانے بنائے یا منع کیا تو ان کی نیتوں کا خلل سامنے آجائے گا، آج نیوز کے پروگرام نیوز انسائیٹ ود عامرضیا میں گفتگو
شائع 25 دسمبر 2024 08:27am
Exclusive interview of Omar Ayub - PTI and Govt Negotiation - News Insight EP-101 - Aaj News

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان تک کمیٹی کی رسائی حکومتی سنجیدگی طے کرے گی، حکومت نے بہانے بنائے یا منع کیا تو ان کی نیتوں کا خلل سامنے آجائے گا، پی ٹی آئی کمیٹی کا کردار صرف ایلچی کا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”نیوز انسائیٹ ود عامر ضیا“ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان 2 جنوری تک دوسری میٹنگ ہوگی، میٹنگ سے پہلے عمران خان سے ملاقات کی کوشش کریں گے، ابھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان تک کمیٹی کی رسائی حکومتی سنجیدگی طے کرے گی، حکومت نے بہانے بنائے یا منع کیا تو ان کی نیتوں کا خلل سامنے آجائے گا، پی ٹی آئی کمیٹی کا کردار صرف ایلچی کا ہے۔

عمران خان نے سول نافرمانی کی کال واپس لینے کا حکومتی مطالبہ مسترد کردیا

اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

عمران خان نے کہا ہے مذاکرات ہوں مگر مطالبات کی منظوری کا ٹائم فریم ہونا چاہیئے، بیرسٹر گوہر

اپوزیشن لینڈر کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کو اپنے مطالبات سے آگاہ کردیا تھا، عمران خان کی رہائی اور کارکنان کی رہائی ہمارے مطالبات ہیں، ہمارا کام ہے عمران خان کے مسیج کو حکومت کے آگے رکھنا، ہم پر 9 مئی کو بھی ظلم ہوا، ہم پر 26 نومبر کو بھی گولیاں چلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت میں کوئی بہتری نہیں آرہی ہے، اس وقت ملک میں قانون اور آئین کا فقدان ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب کا کہنا تھا کہ چئیرمین ماؤ نے کہا تھا فوج وردی میں عوام ہی ہیں، جو عوام کی سوچ ہوتی ہے وہی مسلح افواج کی سوچ ہوتی ہے، ’لہٰذا پاکستان کی عوام وزیراعظم عمران خان صاحب سے محبت کرتی ہے تو افواج پاکستان میں بھی لوگ ان سے محبت کرتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سینئیر قیادت نیچے دیکھتی ہے کہ عوام یا افواج کیا سوچتے ہیں اور پھر وہ مجبور ہوتے ہیں اپنی سوچ بدلنے کیلئے۔

Omar ayub

AAJ NEWS

اسلام آباد

Omar Ayub Khan

Opposition leader

National Assembly

Aaj News program

umar ayub

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Omer Ayub

PTI Government Talks

pti talks

Umer Ayuob

News Insight with Amir Razia