Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
24 Ramadan 1446  

نیب لاہور کے 4 سینئر افسران کے تبادلے کر دیے گئے

چیئرمین نیب کے حکم سے تقررو تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
شائع 24 دسمبر 2024 06:09pm

چیئرمین نیب کے احکامات پر نیب لاہور کے 4 سینئر افسران کے تبادلے کر دیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ کا تبادلہ کرکے انہیں ڈی جی آپریشنز نیب ہیڈ کوارٹرز تعینات کر دیا گیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر نیب لاہور احترام ڈار ڈی جی نیب لاہور بن گئے، جبکہ ڈائریکٹر ایچ آر ایم ہیڈ کوارٹرز نوید حیدر زاہد کو ڈی جی ایچ آر ایم لگا دیا گیا۔

سابق ڈی جی نیب لاہور کیخلاف نیب انکوائری شروع ہونے کا انکشاف

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم بحال کردیں، عمران خان خلافِ آئین ثابت نہیں کر سکے، تفصیلی فیصلہ

ڈائریکٹر آپریشنز ہیڈ کوارٹرز محمد طاہر کو ڈی جی آپریشنز کا جُزوقتی چارج دیدیا گیا، چیئرمین نیب کے حکم سے تقررو تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

NAB

lahore

punjab

NAB Lahore