سوات اور گرد و نواح میں زلزلہ، شدت کتنی ریکارڈ کی گئی؟
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
خیبرپختونخوا کے شہر سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 165 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔۔
خیبر پختونخوا
earthquake
Swat
Earthquakes
مقبول ترین