Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ پولیس ایکٹ اور آرڈر تبدیل، تھانیدار کو ’مال‘ ملے گا

محکمہ داخلہ کی سفارش پر محکمہ خزانہ نے قانون میں ترمیم کردی
شائع 20 دسمبر 2024 07:14pm

محکمہ خزانہ سندھ نے پولیس ایکٹ1861 اور پولیس آرڈر 2002 ایکٹ 2019 میں ترمیم کردی، اب تھانیدار اور بڑے منشی کو خرچ کے لئے ’مال‘ ملے گا۔

ایس ایچ او اور ایس آئی او کے پاس ڈی ڈی او پاور ہوگی، حکومت سندھ نے ایس ایچ او، ایس آئی او کو 2 لاکھ روپے خرچ کرنے کے اختیارات دے دیئے ہیں، مذکورہ افسران تھانے کو ملنے والا بجٹ خرچ کرسکیں گے۔

نوجوان تیار ہوجائیں، ’سندھ پولیس میں تاریخ کی سب سے بڑی بھرتیاں ہونے جا رہی ہیں‘

واضح رہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ رواں مالی سال میں ایس ایچ او، ایس آئی او کو براہ راست بجٹ جاری کیا گیا، محکمہ داخلہ کی سفارش پر محکمہ خزانہ نے قانون میں ترمیم کردی، ترمیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

کراچی پولیس کی کارکردگی کا پول کھل گیا، ماہ نومبر میں 5 ہزار سے زائد واردتیں رپورٹ

یاد رہے کہ اس سے قبل مالیاتی اختیارات ایس ایس پی کے پاس تھے، رواں مالی سال میں تھانوں کیلئے براہ راست بجٹ رکھا گیا ہے۔

IG Sindh

Sindh government

sindh

Sindh Police