پنجاب اور اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد کتنی ہے؟ اعداد و شمار جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد کے اعداد و شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق پنجاب میں 7 کروڑ 54 لاکھ 34 ہزار 970 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جبکہ اسلام آباد میں 11 لاکھ 54 ہزار 474 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اور اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 7 کروڑ 54 لاکھ 34 ہزار 970 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، پنجاب میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ ایک لاکھ 90 ہزار 169 ہے جبکہ پنجاب میں خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 52 لاکھ 44 ہزار 801 ہے۔
پاکستان میں ووٹرز کی کُل تعداد کتنی ہے؟ الیکشن کمیشن نے بتادیا
کس صوبے میں کتنے ووٹرز ہیں، الیکشن کمیشن نے ڈیٹا جاری کردیا
ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کتنی ہوگئی؟ ڈیٹا جاری
اسی طرح اسلام آباد میں کل 11 لاکھ 54 ہزار 474 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 32 ہے، اسلام آباد میں خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 442 ہے۔