Aaj News

پیر, دسمبر 16, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات سے متعلق عوامی فیڈ بیک جاننے کیلئے فارم کا اجرا کردیا

یہ اصلاحات سپریم کورٹ سے لے کر ماتحت عدالتوں تک نافذ کی جائیں گی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
شائع 16 دسمبر 2024 07:40pm

سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوام کو خدمات کی بہتر فراہمی اور شفافیت کے حوالے سے لوگوں سے عدالتی اصلاحات کے لیے تجاویز طلب کرتے ہوئے آن لائن فیڈ بیک فارم کا اجرا کردیا۔

سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات کے لیے آن لائن فیڈ بیک فارم کا اجرا کر دیا، اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں نمائندہ سپریم کورٹ بار محمد اورنگزیب خان، رجسٹرار محمد سلیم خان اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد عدالتی اصلاحات، آئی ٹی انفراسٹرکچر میں پیش رفت کا جائزہ لینا تھا، اجلاس کا مقصد کیس مینجمنٹ، تربیتی پروگرام، فیڈبیک میکانزم کے قیام کا جائزہ لینا تھا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ اصلاحات عدالتی نظام میں تبدیلی لانے کے لیے ہیں، یہ اصلاحات سپریم کورٹ سے لے کر ماتحت عدالتوں تک نافذ کی جائیں گی۔

اجلاس کے دوران چیف جسٹس نے عدالتی اصلاحات میں ججز، وکلا اور عوام کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا، چیف جسٹس کو آن لائن فیڈبیک فارم، اسٹیک ہولڈرز کی شرکت برائے عدالتی اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق فیڈ بیک فارم اب سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، عوام سے خدمات کی بہتری اور شفافیت کے حوالے سے تجاویز طلب کی جا رہی ہیں۔

چیف جسٹس نے عدالتی اصلاحات کے تمام شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، اجلاس کا اختتام ایک شفاف، مؤثر اور جامع عدالتی نظام کے قیام کے عزم کے ساتھ ہوا۔

Supreme Court

اسلام آباد

justice yahya afridi

chief justice yahya afridi

Online feedback form