Aaj News

جمعہ, دسمبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ کا آفس جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے
شائع 13 دسمبر 2024 02:57pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا دفترجلانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید اور دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سے متعلق پولیس کی درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر، مراد سعید، میاں اسلم اقبال، واثق قیوم، زبیرخان اور دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ عدالت نے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔

پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں۔

9 مئی کے 3 مقدمات میں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر اور مراد سعید سمیت دیگر ملزمان اشتہاری قرار

حماد اظہر سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

9 مئی واقعہ: حماد اظہر اور اسلم اقبال کا 700 مرتبہ عمران خان سے رابطہ ہوا

یاد رہے کہ ملزموں کے خلاف تھانہ سرور روڑ میں 2 جبکہ ایک مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولس نے درج کر رکھا ہے۔

PMLN

ATC

lahore

Murad Saeed

Hammad Azhar

Mian Aslam Iqbal

MAY 9 RIOTS

lahore atc