Aaj News

جمعرات, دسمبر 12, 2024  
09 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیرافضل مروت کی ڈی آئی جی اسلام آباد سے صلح، ریمارکس پر اظہار افسوس

پی ٹی آئی رہنما گزشتہ روز ڈی آئی جی آپریشنز کے دفتر پہنچ گئے
شائع 11 دسمبر 2024 07:10pm

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے ڈی آئی جی اسلام آباد سے صلح کر لی، اسمبلی اجلاس کے ریمارکس واپس لے لیے۔

پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت گزشتہ روز ڈی آئی جی آپریشنز سید علی رضا کے دفتر پہنچے اور ان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے ڈی آئی جی کے خلاف ریمارکس واپس لیتے ہوئے اپنے الفاظ پر افسوس کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے سید علی رضا کے بارے میں قومی اسمبلی کے فلور پر جو باتیں کی تھیں ، وہ نامناسب تھیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ڈی آئی جی کے حوالے سے میں نے جو الفاظ کہے تھے، وہ واپس لیتا ہوں۔

پاکستان

parliment house

pti leaders

Sher Afzal Marwat