Aaj News

جمعرات, دسمبر 12, 2024  
09 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کی حویلیوں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ

دونوں گھروں کی بحالی کیلئے 20 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے
شائع 11 دسمبر 2024 01:40pm

خیبرپختونخوا حکومت نے بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کی حویلیوں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کرلیا، دونوں گھروں کی بحالی کے لیے 20 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد نے بتایا کہ اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کی حویلیوں کی بحالی کے لیے عالمی بینک پیسے فراہم کرے گا۔

ڈائریکٹر آرکیالوجی نے بتایا کہ دونوں گھروں کی بحالی کی لاگت کا تخمینہ 20 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، منصوبہ کائٹ پراجیکٹ کے تحت مکمل کیا جائے گا اور آئندہ 4 ماہ میں منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں حویلیوں میں دلیپ کمار اور راج کپور کی زندگی سے جڑی چیزیں رکھی جائیں گی جبکہ حویلیوں کی مکمل بحالی مکمل ہونے کے بعد عوام کے لیے کھولا جائے گا۔

اس منصوبے کا مقصد نہ صرف دلیپ کمار اور راج کپور کے ورثے کو محفوظ کرنے ہے بلکہ اس سے پاک بھارت کی ثقافت کو فروغ ملے گا۔

خیبر پختونخوا

peshawar

Bollywood

Dilip Kumar

RAJ KAPOOR