مظاہر علی اکبر نقوی کی شوکاز نوٹس کیخلاف درخواست خارج کردی
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی کی شوکازنوٹس کے خلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔
جسٹس امین الدین کہ سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس (ر) مظاہر علی اکبر نقوی کی جوڈیشل کونسل کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
مظاہر علی اکبر نقوی کے وکیل سعد ہاشمی نے کہا کہ میرا مظاہر علی اکبر نقوی سے رابطہ نہیں ہوسکا، عدالت مؤکل سے رابطے اور ہدایات لینے کے لیے مہلت دے۔
سپریم کورٹ نے عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق 3 درخواستیں خارج کردیں
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ کیس میں نئی چیز کرنی ہے تو آپ کرسکتے ہیں، شوکاز نوٹس کے خلاف کونسل کا تو فیصلہ آچکا ہے۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مظاہرعلی اکبر نقوی کی شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست خارج کردی۔
عدالت نے شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی۔
Comments are closed on this story.